پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئےمختلف جرائم میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الفلاح، پاپوش نگر، سچل، سعودآباد، عزیز بھٹی، سعید آباد، مدینہ کالونی اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے17 ملزمان عمران عرف چیمبر، ندیم، محمد منظور، غلام مصطفٰی، ظاہر شاہ، فیاض خان، علی اکبر، محمد سنی عرف مالووالا، عثمان غنی، شیراز مغل، ہاشم، عدنان شاہ، وزیر علی، غلام قادر، سجاد خان، محمد عارف اور زاہد علی کو گرفتار کیا۔
ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کرنے، منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
دریں اثنا گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان معراج، اظہار اور ابرار شاہ کو گرفتار کیا جو علاقے میں گٹکا فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور گٹکا بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔